Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت  پیٹرول کی قلت پر ہنگامی میٹنگ

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت  پیٹرول کی قلت پر ہنگامی میٹنگ

وزیراعظم کی زیر صدارت  پیٹرول کی قلت پر ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں وفاقی وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر کو طلب کیا گیا۔

وزیراعظم نے استفسار کیا کہ بتایا جائے اب تک کیا اقدامات کیے گے ہیں ، مجھے کسی کے پریشر کی پروا نہیں ،اداروں کو اپنا کام کرنا ہو گا۔

اس موقع پر او ایم سیز نے کیماڑی اور پورٹ قاسم میں ہورڈنگ پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا گیا۔

بریفنگ کے دوران کا گیا کہ 1 کروڑ 75 لاکھ لیٹر اٹک ریفائنری کے پاس موجود ہے جو آگے سپلائی نہیں کیا جا رہا ، اے آر ایل ریفائنری نارتھ ریجن کو  تیل سپلائی کرتا ہے اور زیادہ وہاں ہی مسائل ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جو جو کمپنی ہورڈنگ میں ملوث ہے ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Advertisement

دوسری جانب کمشنر کراچی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم اور اسسٹنٹ کمشنر ماری پور نے ایکشن لیتے ہوئے کیماڑی اور بن قاسم اتھارٹی پورٹ پر آئل کمپنیوں کے ذخیروں کا معائنہ کیا۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے دور کے دوران کہا کہ تمام آئل کمپنیاں فوری طور پر پیٹرول کی فراہمی بحال کریں ،پیٹرول ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کارروائی ہوگی

کیماڑی اور بن قاسم اسسٹنٹ کمشنر ز نے کمشنر کراچی کو ابتدائ رپورٹ پیش کر دی۔

 کمشنر کراچی نے کہا کہ ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ، پیٹرول کی کمی نہیں ہے دو کمپنیوں کو دستیاب پیٹرول سے کم فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ مصنوعی شارٹیج اور ذخیرہ اندوزی قابل قبول نہیں ہے۔

پٹرول کی مصنوعی قلت کو فوری ختم کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

Advertisement

وزیراعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران نوٹس لیا گیا اور وفاقی وزیر عمر ایوب کو پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے فوری  اہم ہدایات جاری کی گئی تھی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نت واضح کردیا تھا کہ اوگرا ہو یا کوئی بھی ادارہ، ذمہ داروں سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے حکم نافذ کیا تھا کہ پٹرولیم ڈویثرن، اوگرا دو سے تین روز میں پٹرول کی سپلائی بحال کریں۔

کابینہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ کابینہ نے زخیرہ کیا گیا پٹرول قبضہ میں لیکر عوام کو فراہم کرنے کا حکم بھی دیدیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر