Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

Now Reading:

آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ انسداد مہم پولیو کے حوالے سے ہوا ہے جس میں بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم میں سیکیورٹی، نگرانی اور استعداد کار بڑھانے میں پاک فوج کی مدد کو سراہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور بل گیٹس نے حالیہ اور مستقبل میں وباء کے چیلنجز پر بھی بات کی ہے جبکہ ایجوکیشن کے ذریعے آبادی کو خطرات کے مقابلے کے لیئے تیار کرنے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی ہے۔

بل گیٹس سے رابطے کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور صوبوں کے صحت عامہ کے محکموں کے اقدامات میں حصہ لینا فوج کی قومی ذمہ داری ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئرورکرزانسدادپولیومہم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور انسداد پولیو مہم کے ورکرز کورونا وبا میں بھی پیش پیش ہیں۔

Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بل گیٹس کو بتایا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود آئندہ چند ہفتوں میں انسداد پولیومہم شروع کی جائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور بل گیٹس کے رابطے میں بات چیت کے دوران کورونا وبا کے خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کوروناوباکےحوالےسےآگاہی کی فراہمی اورٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی چیت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر