
کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران بھی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے ایک اور بری خبرآگئی ۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ماہانہ اور سہ ماہی ٹیرف میں اضافے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے۔
کے الیکٹرک نے جنوری 2020 کےلیے 65 پیسے،فروری کے لیے 97 پیسے اور مارچ کے لیے 48 پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست کی ہے۔
اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے اپریل کے لیے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے سے کے الیکٹرک صارفین پر 2 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک نے اکتوبر سے دسمبر 2019 کے لیے سہ ماہی ٹیرف کی مد میں 11 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست بھی کی ہے ۔ جنوری تا مارچ 2020 کے سہ ماہی ٹیرف کی مد میں 23 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 23 جون کو کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News