پاکستان کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف عالمی وبا کورونا کا شکار ہے اسپتال میں زیراعلاج بھی ہیں۔
روبینہ اشرف کی صحت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ نے ٓگاہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ روبینہ اشرف کو جلد گھر منتقل کردیا جائیگا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق روبینہ اشرف کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔
یاد رہے کہ روبینہ اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں چھ روز قبل نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اداکارہ روبینہ اشرف کے اہلخانہ نے تمام مداحوں سے ان کی صحت کی بہتری کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا کی وجہ سے ان ک طبیعت نا ساز تھی تاہم اہل خانہ کے مطابق روبینہ اشرف کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
