پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے مداحوں کے لیے پیغام جاری کر دیا۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر معنی خیز پیغام کے ساتھ پوسدٹ کی ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ نیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کی ہے۔
اداکارہ نے کیمشن میں لکھا کہ یہ وقت ایک ساتھ مل کر کورونا سے لڑنے کا ہے۔
شائستہ لودھی نے لکھا کہ وہ دن جلد ہی واپس آئیں گے جب ہم تیار ہوں گے اور اپنے عزیز و اقارب سے ملیں گے۔
شائستہ لودھی نے کہا کہ چلیں اب ایک ساتھ مل کر کورونا سے لڑیں، ماسک پہنیں اور اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں۔
دوسری جانب انسٹاگرام پر شائستہ نے ایک اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہر مشکل وقت اپنے انداز میں اچھا ہوتا ہے کیونکہ مشکل وقت میں ملنے والی خوشی ہی اصل ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ میزبان شائستہ نے کہا کہ جیسے روشنی اور سایہ دونوں ایک ساتھ ہی ہوتے ہیں اِسی طرح خوشی اور غم بھی ایک ساتھ ہی آتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
