Advertisement
Advertisement
Advertisement

انشاءاللہ کشمیر آزاد ہو گا، صدر مملکت

Now Reading:

انشاءاللہ کشمیر آزاد ہو گا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے  بھارت گذشتہ تین دہائیوں سے مظلوم کشمیریوںپر ظلم و بربریت ڈھا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں   صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لیے اپنی جہدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،انشاءاللہ کشمیر آزاد ہو گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ  امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں تصوریری خاکوں کے ذریعے بھارت کے کشمیریوں پر مظالم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے نافذ کیا گیا طویل ترین لاک ڈاؤن جاری ہے۔  تین عشروں سے زائد سے فوجی کرفیو اور ہڑتالوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین لاک ڈاؤن اور انسانی صورتحال کو اجاگر کرنے کےلیے بنائے گئے تصویری خاکوں کی تعریف  کرتے ہوئے  اس تصویری خاکہ کو فن کے ذریعے اظہار رائے کی ایک شاندار مثال قرار دیا ہے۔

یہ خاکے ممتاز امریکی جریدے نیویارک ٹائم میں معروف خاکہ نگار ملک سجاد کی طرف سے بنائے گئے  ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف
پاکستان نے فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق آئی سی سی کا بیان مسترد کردیا
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
پاکستان نے افغانستان میں موجود گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی واصل جہنم کر دیے
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر