Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ کورونا بجٹ ہے، ڈاکٹر شہباز گل

Now Reading:

یہ کورونا بجٹ ہے، ڈاکٹر شہباز گل
کورونا بجٹ

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آج پیش ہونے والا بجٹ نارمل حالات کا بجٹ نہیں ہے بلکہ یہ کورونا بجٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ  یہ نارمل حالات کا بجٹ نہیں کورونا بجٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ئی ایم ایف، ورلڈ بنک کے مطابق کورونا وائرس 1930 سے بد ترین کساد بازاری کا باعث بنا ہے اور ان مشکل ترین حالات میں اس سے بہتر بجٹ دیا جا سکتا تھا کیا؟

انہوں نے احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ عمران خان کی دشمنی میں پاکستان دشمنی پر نہ اتریں عوام کو صحیح تصویر پیش کریں۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں احسن اقبال نے کہا تھا کہ سی پیک کراچی پشاور ایم ایل ون ریلوے ٹریک منصوبے کے لئے جتنے پیسے ترقیاتی بجٹ 2020-21 میں مختص کئے گئے ہیں اس تناسب سے اس منصوبے کو مکمل ہونے میں 197 سال لگیں گے؟

بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، وفاقی وزیر

واضح رہے کہ انہوں نے یہ سب سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں کہیں ہیں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عوام دشمن قرار دیتے ہوئے وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ نہیں تباہی کا نسخہ ہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے بجٹ سے ملک کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رک جائیں گی کیونکہ یہ بجٹ نہیں تباہی کا نسخہ ہے۔

Advertisement

شہباز شریف نے آج پیش ہونے والے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غریب کش بجٹ ہے، اس کے نتیجے میں مہنگائی اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، مہنگائی، بیروزگاری، کاروباری بدحالی نے تاریخی ریکارڈ قائم کردئیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر