بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضمیر فروش سینیٹرز نے پارٹی اور جمہوریت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ہم انھیں نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا ہے ۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی سینیٹ میں لڑیں گے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جدوجہد جاری رہے گی۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ اخلاقی طور پر چیئرمین سینیٹ کو آج ہی استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت کے حملے جاری ہیں، ایک طرف عوام کا معاشی قتل ہو رہا ہے، دوسری طرف سینیٹ میں آج کھلےعام حملہ ہوا ہے۔
بلاول بھٹو کا الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خفیہ ووٹنگ میں 50 سینیٹرز نے جعلی چیئرمین کو ووٹ دیا، کس کس نے ضمیر بیچا ہم اس کا حساب لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
