Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلررسائی کی پیشکش

Now Reading:

پاکستان کی بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلررسائی کی پیشکش
Muhammad Faisal on Kulbhushan Jadhav

تر جمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کوجاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلررسائی کی باضابطہ پیشکش کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ کلبھوشن یادیو تک قونصلررسائی کی فراہمی سے متعلق بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔

ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا کشمیر پر ثالثی سے متعلق بیان بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوصہ کشمیر میں مزید 10 ہزار بھارتی فو جیوں کی تعیناتی تشویشناک ہے ۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا مزید کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا قبول نہیں، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

Advertisement

یاد رہے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو پاکستان ایران سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اپریل 2018ء میں فوجی عدالت نے بھارتی جاسوس کو ملک میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی جس کے بعد بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن سنگھ یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔

بعدازاں 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا، عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت اور بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق بھارتی درخواست کو مسترد کیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر