Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس بجٹ سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی، چیئر پرسن ایف بی آر

Now Reading:

اس بجٹ سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی، چیئر پرسن ایف بی آر
چیئر پرسن ایف بی آر

چیئر پرسن ایف بی آر نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا بجٹ لایا گیا کہ کوئی ٹیکس نہیں لگا، اس بجٹ سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ بھی پروگراموں کے متعلق مشاورت جاری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام میں رہتے ہوئے مالیاتی نظم وضبظ کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کنسٹرکشن کے شعبہ، سیمنٹ انڈسٹری کیلئے پیکج دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سولہ سو تئیس ٹیرف لائن پر ڈیوٹی میں کمی کی گئی اس طرح ڈیوٹیز میں کمی سے ایکسپورٹ انڈسٹری کے حالات بہتر ہوں گے اور آئندہ بجٹ میں کاروبا آسان بنانا اور ڈاکیومینٹینشن کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

چیئر پرسن ایف بی آر کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت، خزانہ اور ٹریڈ باڈیز کی مشاورت سے فنانس بل تیار کیا گیا ہے۔

Advertisement

ممبر پالیسی ایف بی آر حامد عتیق سرور نے بتایا کہ آج پاکستان میں پندرہ سے سولہ کروڑ موبائل فونز استعمال کیے جا رہے ہیں لیکن اب درآمدی موبائل فونز میں کمی کیلئے لوکل سطح پر موبائل مینوفیکچرنگ ہو گی اور موبائل مینوفیکچرنگ میں ٹیکسز پر چھوٹ دی جائے گی۔

یہ کورونا بجٹ ہے، ڈاکٹر شہباز گل

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال برقرار رہی تو ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل ہو گا لیکن اگر حالات بہتر ہوئے تو ہی بجٹ کا ہدف حاصل ہو سکے گا اور موجودہ صورتحال میں ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے پھر نئے اقدامات کا سوچا جا سکتا ہے۔

حامد عتیق سومرو کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں مجموعی طور پر 20 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا اور سیمنٹ سیکٹر کو ریلیف دینے سے 13 ارب روپے کا کم ٹیکس حاصل ہو گا جبکہ اِنکم ٹیکس پر ریلیف دینے سے 7 ارب کا ٹیکس کم اکٹھا ہو گا۔

حامد عتیق سرور کا کہنا تھا کہ شادی ہالز اور فنکشنز پہ عائد ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جبکہ کوکنگ آئل سمیت کیبل آپریٹر پر بھی عائد ٹیکس ختم کردیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب سے منڈیوں اور کمیشن ایجنٹس پر عائد ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا لیکن پراپرٹی کی آمدن پر گراس نیٹ ٹیکس عائد ہو گا، کپڑوں اور جوتوں کے سٹورز کو سیلز ٹیکس 14 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کردیا گیا جس کے بعد لوگوں کو کپڑوں اور جوتوں کی خریداری میں ریلیف ہوگا۔

Advertisement

حامد عتیق سومرو کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس سائیڈ پر 10 اشیاء پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جاچکا ہے جبکہ فائلر کے لیے  بچوں کی اسکول فیس پر ایڈوانس انکم ٹیکس  ختم کردیا گیا ہے، کیبل پر چلنے والے اشتہارات پر ود ہولڈنگ ٹیکس، پنشن فنڈ پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب سے بیرون ملک سے ترسیلات بھجوانے والوں کیلئے ٹیکس سے استثنی ہو گا۔

کا کہنا تھا کہ  ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق ایف بی آر میں ای آڈٹ کا سسٹم لارہے ہیں، ای آڈٹ سسٹم سے آڈٹ پر اعتراضات ختم ہوسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر