
اس کائنات میں ہمارے علاوہ کیا کوئی اور مخلوق بھی آباد ہے،یہ ایسا سوال ہے جو تقریباً ہر ذی روح شخص کے ذہن میں زندگی میں ایک بار تو ضرور ابھرا ہوگا۔
اس سوال کو لے کر انسان کئی صدیوں سے تحقیق میں مصروف ہیں تاہم اب ایک ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہماری کہکشاں میں خلائی مخلوق کی 30 سے زائد آبادیاں ہوسکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محققین نے ایک بڑی تحقیق میں بتایا ہے کہ ہماری کہکشاں میں انسانوں کے علاوہ 30 سے زائد تہذیبیں آباد ہوسکتی ہیں۔
نئی تحقیق میں یہ سمجھنے کی کوشش کی گئی کہ ہمارے پڑوس میں کتنے ایسے سیارے ہیں جو دنیا کی طرح کسی مخلوق کا گھر بن سکتے ہیں ۔
اس تحقیق میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہماری کہکشاں میں درجنوں ایسے سیارے موجود ہیں جہاں کسی مخلوق کا وجود ممکن ہوسکتا ہے۔
خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ہماری کہکشاں میں زمین جیسے 40 ارب سیارے موجود ہو سکتے ہیں۔ جن میں سے اب تک صرف 3800 کے قریب سیارے دریافت ہوئے ہیں۔
خلائی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر آپ پوری کہکشاں کی پیمائش کریں گے تو اس میں 5 ارب سال لگ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News