Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، مضر صحت کھانا بچوں کی موت کی وجہ بن گئی

Now Reading:

کراچی، مضر صحت کھانا بچوں کی موت کی وجہ بن گئی
مضر صحت

کراچی کے علاقے کھارادر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے تین بچے موت کی نیند سوگئے۔

 پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں مبینہ طور پر مضرصحت کھانا کھانے سے جاں بحق تینوں بچے سگے بہن بھائی ہیں جن میں میں 11 سالہ عائزہ، 8 سالہ سعد اور 2 سالہ صفہ شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کے بیان کے مطابق گھر پربھی کھانا پکایا گیا تھا لیکن بچوں کو مبینہ طور پر گزشتہ شب برنس روڈ سے بچوں کو برگر کھلایا گیا ۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں کی اموات کے حوالے سے لواحقین مکمل بیان دینے سے قاصرہیں، تینوں بچوں کی نماز جنازہ آج رات دس بجے کھارادربخاری مسجد میں ادا کی گئی جبکہ تینوں بچوں کی میتوں کو تدفین کے لیے میوہ شاہ قبروستان روانہ کیا گیا ہے ۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ رات کو گھر میں کیڑے مار دوا کا اسپرے کرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی جس کی لواحقین نے تصدیق نہیں کی، ممکنہ طورگھرمیں کۓ گۓ اسپرے سے بچوں کی حالت بگڑی اور بعد میں اموات ہوئیں ، بچوں کی تدفین کے بعد لواحقین سے مکمل بیان لیا جاۓ گا۔

Advertisement

خبردار، ہوشیار، کراچی میں مضر صحت پانی کی فراہمی کا انکشاف

واضح ہے اس سے قبل ایکسائز اور سی آئی اے پولیس نے نوابشاہ میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک سے منشیات میں استعمال ہونے والی مضرصحت چھالیہ کی 277  بوریاں برآمد کرلی تھی۔

نوابشاہ میں چھالیہ سے بھرا ٹرک کوئٹہ سے کراچی جارھا تھا جس پر ایکسائز اور سی آئی اے حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ سے بھرا ٹرک ضبط کرلیا۔

حکام کے مطابق برآمد کی گئی مضرصحت چھالیہ کی مالیت  90 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے جبکہ چھالیہ کو مضرصحت مین پوری گٹکے بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ چھالیہ کی بوریوں کو ٹرک میں رکھے چاول کی بوریوں کے نیچے چھپایا گیا تھا جبکہ مین پوری گٹکے کی خرید و فروخت پر ہائی کورٹ  نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر