
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق افتتاح میں یہ فیچر برازیل کے تین بینکوں کی جانب سے جاری کارڈز سے کام کرسکے گا اور ہر ٹرانزیکشن 6 ہندسوں کے پن یا فنگر پرنٹ اسکین سے ہوگی۔
اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ صارفین رقوم کی ترسیل اور اشیا کی خریداری پر ادائیگی ایپ سے نکلے بغیر ہی کرسکیں گے۔
اس حوالے سے واٹس ایپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر میٹ اڈیما کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کا طریقہ کار فیس بک کے ذریعے طے ہوگا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عام صارفین کو رقوم کی ترسیل یا خریداری کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔
یاد رہے کہ فیس بک کی جانب سے واٹس ایپ پیمنٹس فیچر پر 2017 سے کام کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال میں اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News