
چین اور بھارت کی افواج کے درمیان متنازع سرحدی علاقے لداخ میں جھڑپیں ہوئیں ، جھڑپوں میں ایک افسر سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں چینی اور بھارتی فوج کے مابین ایک بار پھر کشیدگی ہوئی جس کے بعد ایل اے سی کی گیلوان وادی میں بھارت اور چینی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں ہوئیں جس کے نتیجے میں دونوں طرف جانی نقصان ہوا، بھارتی فوج کو ایک افسر اور دو سپاہیوں کا جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف اموات ہوئی ہیں لیکن چین نے کسی بھی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی اور پورا الزام بھارت پر عائد کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 2 بار سرحد کی خلاف ورزی کی اور چینی اہل کاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کی سرحدی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
بھارتی فوج نے جھڑپوں میں اپنے کرنل اور سپاہیوں کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق بھی کردی ہے جس کے مطابق ہلاک ہونے والے کرنل سنتوش بابو 16 بہار رجمنٹ کا کمانڈنگ آفیسر تھا۔
دوسری جانب چین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بھارت پر سرحد پار کر کے چینی اہلکاروں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارت کو چین سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ بھارتی فوجی دستوں نے دو مرتبہ سرحد پار کی، اشتعال انگیزی کی اور چینی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کی سرحدی افواج کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان لداخ کے متنازع علاقے میں حالات کشیدہ ہیں تاہم اب دونوں ممالک کے عسکری حکام کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، جبکہ اس بارے میں غیر ملکی میڈیا میں چینی افواج کے بھارت کے مقبوضہ علاقے میں داخل ہونے کی متضاد خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News