Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی ہندتوا پالیسیوں نے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

بھارت کی ہندتوا پالیسیوں نے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  بھارت کی ہندتوا پالیسیوں نے پورے خطے کے امن و امان کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا 13واں اجلاس وزارت خارجہ میں  ہواجس میں  خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سابقہ خارجہ سیکریٹریز، سفراء، ماہرین بین الاقوامی تعلقات سمیت وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت  کی۔

دوران اجلاس، افغان امن عمل ،خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت اہم خارجہ پالیسی امور پر، مشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان، خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے ۔

Advertisement

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ   بھارت کی ہندتوا پالیسیوں نے پورے خطے کے امن و امان کو داؤ پر لگا دیا ہے ۔ بھارت اور چین کے مابین کشیدگی میں اضافے کا ذمہ دار، بھارت کا اپنا جارحانہ رویہ اور ہندتوا سوچ ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے چین کی طرف سے مذاکرات کے ذریعے معاملات کے حل کی تجویز کو پس پشت ڈالتے ہوئے متنازعہ علاقے میں تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جنونیت کے باعث،بھارت چین سرحدی تنازعہ، خونی تصادم میں تبدیل ہوا اور بھارت کے افسران سمیت 20 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج جب دنیا کورونا جیسی عالمی وبا ءکے پھیلاؤ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے میں مصروف ہے تو ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے  مظلوم کشمیریوں کو بدستور استبداد کا نشانہ بنا رہا ہے  ۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے  جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا یہ جارحانہ رویہ عالمی برادری کی فوری توجہ کا متقاضی ہے ۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے، خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے مشاورتی کونسل کے ممبران کی طرف سے دی جانے والی، گراں قدر تجاویز پر، ان کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر