Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِ اعظم کا احساس ایمرجنسی کیش ڈسٹریبوشن سنٹر کا دورہ

Now Reading:

وزیرِ اعظم کا احساس ایمرجنسی کیش ڈسٹریبوشن سنٹر کا دورہ
احساس ایمرجنسی کیش ڈسٹریبوشن

وزیرِ اعظم عمران خان نے لاڑکانہ میں احساس ایمرجنسی کیش ڈسٹریبوشن سنٹر کا دورہ کیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ شریک ہوئے۔

وزیرِ اعظم نے احساس کیش سنٹر پر موجود مزدوروں، ریڑھی والوں اور دیہاڑی دار افراد سے بات چیت کی ۔

اس موقع پر ریڑھی والوں نے وزیراعظم کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڑھی لگانے اور روزگار کمانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

ریڑھی بانوں نے وزیراعظم سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں  اور خاندانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیرِاعظم نے اس امر  پر ناپسندیدگی کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریڑھی لگا کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے محنت کشوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی روش نہایت افسوس ناک ہے۔

Advertisement

 وزیراعظم نے ہدایت دی کہ محنت کش ریڑھی والوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے تاکہ ریڑھی والے اپنا روزگار آسانی سے کما سکیں۔

جتنی گورننس عوام تک لے جائیں گے اتنا کامیاب ہوں گے، وزیر اعظم

احساس ایمرجنسی کیش ڈسٹریبوشن سنٹر دورے کے دوران معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ محض لاڑکانہ میں 2.2 ارب روپے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ احساس  ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت سندھ میں 60 ارب روپے تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ سندھ کے پچاس لاکھ خاندانوں کو احساس کیش مہیا کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے یہ بھی کہا کہ احساس کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ 22 فیصد سے بڑھا کر 31 فیصد کیا گیا ہے جس کے تحت وہ تمام خاندان مستفید ہو سکیں گے جو مستحق اور ضرورت مند ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ اب تک ایک لاکھ پندرہ ہزار خاندانوں کو معاونت فراہم کی جا چکی ہے جبکہ محض لاڑکانہ کے ایک لاکھ پچاسی ہزار خاندان احساس کیش کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر