 
                                                                              عالمی وبا کورونا کے پھیلاو کی وجہ سے بھارت میں گول گپوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر کانپور کی انتظامیہ نے گول گپوں کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ قرار دے دی۔
اس وجہ کی بنیاد پر ہی شہر کانپور کی انتظامیہ نے گول گپوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔
یاد رہے کہ گول گپے یا پانی پوری پورے بھارت میں نہایت شوق سے کھائی جاتی ہے۔
دوسری جانب کرونا وائرس کا لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی لوگوں نے گول گپوں کو کھانے کے لیے ٹھیلوں کا رخ کرلیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق گول گپے کے ٹھیلوں پر رش اور سماجی فاصلے نہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹھیلے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا گڑھ بن سکتے ہیں۔
اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گول گپوں سمیت ٹھیلوں پر دیگر اشیا فروخت کرنے والے احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھ رہے اور نہ ہی ماسک اور دستانوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ مقامی انتظامیہ نے گول گپوں کی فروخت اور گول گپے کے ٹھیلوں کو بند کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ان ہی تمام مسائل کی وجہ سے کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 