Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو بہت سے چلینجز کا سامنا ہے، حمزہ شہباز

Now Reading:

پاکستان کو بہت سے چلینجز کا سامنا ہے، حمزہ شہباز
چلینجز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت کورونا وائرس سمیت بہت سے مسائل کا سامنا درپیش ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بجٹ کے اجلاس میں حمزہ شہباز نے بجٹ پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب اسپیکر پاکستان کو بہت سے چلینجز کا سامنا ہے جبکہ اس سال بجٹ میں سرکاری ملامین کی تنخواہیں ایک فیصد بھی نہیں بڑھائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا ماحول یکسر تبدیل ہو گیا ہے اور آج سخت گرمی میں مریض اسپتالوں میں پریشان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسپو سینٹر میں 90 کروڑ ادا کئے گئے لیکن  مریض پھر بھی سہولتوں سے محروم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بار بار کہتے رہے کہ لاک ڈاؤن لگائے لیکن ان کی نہیں سنی گئی جس کے باعث قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبرز، ڈاکٹرز، پرامیڈکس، پولیس کے نوجوان کورونا کے باعث دم  توڑ گئے ہیں اور آج ڈاکٹرز نے جو کہا تھا وہ سب آج سچ ہوتا نظر آرہا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا یہ تھا کہ چین میں وائرس شروع ہوا تو کہا گیا کہ یہ معمولی فلو ہے پینا ڈول سے ٹھیک ہو جائے گا اور اب چھ ہزار لوگ روزانہ کورونا وائرس سے شکار ہو رہے ہیں اور اس طرح ہر جگہ پر حکومت جھوٹ سے کام لے رہی ہے جو کہ اصل میں خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

حمزہ صاحب نے کہا کہ ملک کی چالیس فیصد فصلیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ زراعت ملکی معیشت کا اہم حصہ ہے۔

وزیر اعظم کراچی گئے اتحادیوں سے ملاقات بھی کی لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ پی آئی اے طیارہ حادثہ پر جاتے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعظم کسی شہید کے گھر جاتے یا حادثے کی جگہ جاتے تو کتنا اچھا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ٹرین میں اپنے پیاروں کے ساتھ جل گئے لیکن آج تک اس کی کوئی رپورٹ نہیں آئی جبکہ سانحہ ساہیوال کو ایک سال گزر گیا جس میں بچوں کے سامنے گولیاں ماری گئیں تھیں لیکن اب تک ساہیوال سانحہ کے معصوموں کو انصاف  فراہم نہ کیا جا سکا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جب ملک میں اس طرح کے حالات زار ہو تو پھر خدا سے دعا ہی کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر