خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ مشکل حالات میں ٹیکس فری بجٹ پیش کررہےہیں ۔
صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال کسی ایک چیز پر فوکس کرنا ہے تو وہ صحت کا نظام ہے۔بجٹ میں 24 ارب روپے کا کورونا ایمرجنسی پروگرام رکھا گیا ہے۔
صحت انصاف کارڈ کےلیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ہر اسپتال میں آلات،ڈاکٹرز اور دوائیاں پہنچانا ہے۔ ایم ٹی آئی اسپتالوں کےلیے 36 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دوائیوں کی خریداری کے لیے رقم کو بڑھا کر 4 ارب کردیا ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہیلتھ بجٹ کے علاوہ 24 ارب کا اضافی ہنگامی فنڈ رکھا گیاہے۔
اس سال آمدن کو 10 ارب سے 17 ارب تک بڑھایا ہے۔ کورونا کے باوجود صوبہ کی کل آمدن اس سال 36 ارب روپے ہوگی ۔ بہت چھوٹے کاروبار پر صوبائی ٹیکسز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام ہوٹلز اور 18 سے زائد پروفیشنلز پرہوٹل اورپروفیشنل ٹیکس ختم کردیا جائے گا۔کاروبارکو کیپرا سے رجسٹر کروانے سے مشروط ہوگا۔
صوبے کی تنخواہوں کی مد میں 247 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ پنشن کی مد میں 86 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
