
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سیشن کا متفقہ صدر منتخب ہونے پر ترکی کے والکن بوزکیر کو مبارکباد کا خط بھیجا گیا ہے۔
وزیر خارجہ کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سیشن کا متفقہ صدر منتخب ہونے پر والکن بوزکیکور گرمجوش تہنیت پیش کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت جبکہ دنیا کو صحت اور اقتصادی چیلنجز درپیش ہیں ، یہ انتخاب عالمی برادی کی جانب سے آپ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 وبا ابھی خاتمے سے دور ہے ابھی اس کے مکمل انسانی، معاشرتی و اقتصادی نقصانات کا ظاہر ہونا باقی ہے اور بڑھتا ہوا اقتصادی بحران ہمارے مستقل ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے خطرہ ثابت ہو رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سلامتی اور امن کے حوالے سے قابل حل لیکن غیرحل شدہ تنازعات انسانی المیہ کی جانب بڑھ رہے ہیں اور غیر ملکی تسلط کے زیر اثر رہنے والوں کے لیے صورتحال انتہائی ابتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سیارے پر درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس میں صرف مزاکرات کے ذریعہ ہی کمی لائی جا سکتی ہے کیونکہ اسلامو فوبیا اور ژینو فوبیا جیسے چیلنجز انسانیت کے ساتھ متصادم ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں عالمی چیلنجز کو ہمارے جواب کی تجدید میں اعتماد کی کمی سے تعاون اور کثیر الجہتی میں کمی آئی ہے اس لئے سلامتی کونسل کو مزید موثر، جمہوری، قانونی، محتسب اور نمائندہ بنانے کے لیے اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان میں تاریخی تعلقات اور بھائی چارہ ہے اس لئے دونوں ممالک مختلف چیلنجز میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور پاکستان، ترکی کی یہ یادگار دوستی اقوام متحدہ میں تعاون میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News