
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کے علاوہ مصالحتی کونسل کی اجازت بھی لازمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے لیے مرد پر پہلی بیوی کے ساتھ مصالحتی کونسل سے اجازت لینے کی شرط بھی لازم کردی ہے جبکہ عدالتی احکامات کے مطابق دوسری شادی کے لیے بیوی یا یونین کونسل میں سے کسی ایک کا انکار کیا تو مرد دوسری شادی نہیں کرسکے گا۔
دوسری شادی کے حوالے سے عدالتی احکامات پر علما کرام کا کہنا ہے کہ شریعت میں مصالحتی کونسل کی اجازت کا کہیں ذکر نہیں جبکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق مرد کو دوسری شادی کی اجازت بیویوں کے درمیان انصاف سے مشروط ہے۔
دوسری جانب عدالتی احکامات کو فنکاروں کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ سینیئر اداکار راشد محمود کہتے ہیں کہ محلےکی یونین کونسل کو کوئی اجازت نہیں کہ کسی کے ذاتی فیصلوں میں مداخلت کرے، مرد اگراستطاعت رکھتا ہے تو دوسری شادی کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News