کراچی کے ممتازعالم دین مفتی نعیم صاحب کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ممتازعالم دین مفتی نعیم صاحب کی سائٹ روڈ پرنمازہ جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔
یاد رہے کہ گزشتہ جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کر گئے تھے۔
فرزند منفتی نعیم، مفتی نعمان کا کہنا تھا کہ والد صاحب دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جاتے ہوئے والد صاحب انتقال کر گئے۔
اس موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔
معروف عالم دین مفتی نعیم انتقال کرگئے
آرمی چیف نے کہا تھا کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور اُن کے اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
وزیر اعظم عمران خان نے بھی ممتاز عالم دین مفتی نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممتاز عالم دین مفتی نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرحوم مفتی نعیم کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ مفتی نعیم کے انتقال پر گہرا دُکھ اور افسوس ہے، مفتی نعیم بین المذاہب ہم آہنگی کے بہت بڑے داعی تھے ان کی دین کے لیے خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
