
سعودی عرب نے اپنے ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے اہم اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی ہے تاہم سعودی عرب کی قومی ایئرلائن نے وضاحت کی ہے کہ وہ غیرملکی جو وطن واپس جانا چاہتے ہیں انہیں خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جارہا ہے۔
سعودی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ خصوصی پلیٹ فارم پر واپسی کی درخواست دینے والے غیرملکیوں کو جانچ پڑتال کے بعد خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس بھیجا جارہا ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں تمام ہوائی اڈوں کے لیے داخلی پروازیں مرحلہ وار مکمل طور پر بحال کردی جائیں گی۔
سعودی ایئرلائن نے واضح کیا ہے کہ 15 برس سے کم عمر کے بچوں کو تنہا سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم بچوں کو اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ سفر کی اجازت ہے۔
سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News