
کوئی بھی چیز فضول نہیں ہوتی ،، ہر چیز کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہوتا ہے ، اس کی بہترین مثال یواے ای کی سیمنٹ بنانے والی فیکٹری میں موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق یواے ای کے شمال میں سیمنٹ بنانے والی فیکٹری میں اونٹ کے فضلہ کو ایندھن بنانے کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے ۔
راس الخیمہ میں حکومت کی زیر پرستی منصوبے پر امارات کے کسان ایک جگہ پر اونٹ کا فضلہ جمع کرتے ہیں پھر اسے سیمنٹ فیکٹری میں کوئلے میں ملایا جاتا ہے ۔
گلف سیمنٹ فیکٹری کے منیجر محمد احمد علی ابراہیم کاکہنا ہے کہ جب میں نے اس خیال کا اظہار کیا تولوگ مجھ پر یقین کرنےکے بجائے ہنسنے لگے ۔ مگر تجربے کے بعد فیکٹری میں دوٹن فضلہ سے ایک ٹن کوئلہ تیار کیا گیا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بڑوں سے سنا تھا کہ گائے کے فضلہ سے آگ تیار کی جاسکتی ہے مگر اونٹ کے فضلہ کے فوائد سے کوئی واقف نہیں تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی فیکٹری دن میں 50 ٹن اونٹ کا فضلہ استعمال کرتی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اونٹ کے فضلے کو کچرے میں پھینکنے سے بچانا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News