
آسٹرین ایتھلیٹ نے برف کے باکس میں زیادہ دیر بیٹھنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطابق آسٹرین اتھلیٹ جوزف کوبرل ویانا کےمرکزی ریلوےاسٹیشن کےسامنےایک برف کےباکس میں کندھوں تک ڈوب کر 2 گھنٹے8 منٹ اور47 سیکنڈتک بیٹھےرہے۔
ریکارڈبنانےکی کوشش کرتےہوئےجوزف کےجسم کادرجہ حرارت مسلسل دیکھاجاتارہا۔ ایک طبی ٹیم اس بات کویقینی بنانے کے لیے موجود تھی کہ جوزف کی جسمانی حالت بہت زیادہ خراب نہ ہو۔
ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد جوزف کاکہناتھاکہ ایک ٹی وی چیلنج کے سلسلے میں انہوں نے ایک گھنٹہ برف کے باکس میں گزارا تو انہیں لگا کہ وہ ورلڈ ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ برف میں مزید بیٹھ سکتے تھے لیکن ریکارڈ ٹوٹنے کی تصدیق ہونےکے بعد وہ برف کے باکس سے باہر آ گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈ ریکارڈ 1 گھنٹے 53 منٹ اور 10 سیکنڈ کا تھا جو 2014میں چینی ایتھلیٹ جن سنگھہاؤ نے بنایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News