Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

Now Reading:

روس میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح
Europe's biggest mosque

روس میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کاافتتاح کردیاگیا،  اس مسجد کو مسلمانوں کا فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر  ملکی خبر  رساں  ادارے کے مطابق  روس کے وفاقی علاقے چیچنیا میں یورپ کی عظیم الشان مسجد کا افتتاح کردیا  گیا ہے ، افتتاح چیچنیاکےسربراہ رمضان قدیروف نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کے وفود کے ہمراہ کیا اورنماز اداکی۔

مسجد کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیرملکی حکام نے شرکت کی ، جس میں کویتی امیری دیوان کے مشیر اور چیئرمین انٹرنیشنل اسلامک چیئرٹ ایبل آرگنائزیشن (آئی آئی او سی) ڈاکٹر عبداللہ الماتوق بھی موجود تھے۔

سفید ماربل سے بنی اس خوبصورت مسجد کا نام حضرت محمدﷺ کے اسم مبارک پر رکھا گیا ہے اور اس میں 30 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ مسجد کے باغ میں سترہزارافراد بیک وقت عبادت کرسکتےہیں، اس مسجد کو مسلمانوں کا فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

پانچ لاکھ اڑتیس ہزارفٹ رقبےپرمحیط سنگر مرمر سےآراستہ مسجد کی تعمیر میں خواتین نےبھی حصہ لیا، مشرق وسطیٰ کے ایک اخبار کے مطابق 9ہزار 7سو اسکوائر میٹر پر موجود اس مسجد کو ایک ازبک آرکیٹک نے ڈیزائن کیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ یہ مسجد چیچنیا میں سہالی کے علاقے میں قائم کی گئی ہے، جو دارالحکومت گرونزے کے باہر 54ہزار لوگوں پر مشتمل علاقہ ہے، مسجد کے صحن میں پھولوں اور فاؤنٹینز کو لگایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر