Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصر میں مریض کے پیٹ سے چمچے، زیورات اور دیگر اشیاء برآمد

Now Reading:

مصر میں مریض کے پیٹ سے چمچے، زیورات اور دیگر اشیاء برآمد
misir city

مصر میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک ذہنی مریض کے پیٹ سے چمچوں، کانٹوں اور زیورات سمیت مختلف اشیا نکال لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں ایک 20 سالہ نوجوان کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی۔

تفصیلات کے مطابق معائنے کیا اور اایکسرے کیے گئے جن کی رپورٹس سے پتا چلا کہ مریض کے پیٹ میں باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیا کے علاوہ سونے کی انگوٹھیاں اور زنجیریں بھی موجود ہیں۔

jwellery

مریض کا فوری آپریشن کیا گیا اور اس کی آنتوں سے 20 چمچے اور کانٹوں کے علاوہ دانتوں کے 6 برش، سونے کی ایک انگوٹھی اور کئی زنجیریں اور بعض عجیب سی اشیا نکال لی گئیں۔

Advertisement

ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض نے یہ چیزیں گزشتہ 6 ماہ کے دوران نگل لی تھیں۔

مریض کی ماں کو باورچی خانے کی کئی اشیا اور اپنے بعض زیورات کے غائب ہونے کا علم تو تھا  لیکن یہ اندازہ ہر گز نہیں تھا کہ یہ اشیا اس کے بیٹے نے نگل لی ہیں۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد مریض کی حالت اب بہتر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر