Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرباز خان نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

Now Reading:

سرباز خان نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرلی
Sarbaz Khan Climbed mountain in Nepal

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سرباز خان نیپال میں مناسلو چوٹی سر کر لی۔ مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔

سرباز خان نے 8163 میٹر بلند چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کی۔ سرباز خان چوٹی سر کرنے کے بعد آج رات واپس بیس کیمپ پہنچ جائیں گے۔

  سرباز مزکورہ چوٹی بغیر آکسیجن سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔ سرباز خان نے رواں برس 8 ہزار میٹر سے بلند تین چوٹیاں سر کی ہیں۔ سرباز خان نے مناسلو چوٹی سر کرنے کی مہم جوئی رواں ماہ کے پہلے ہفتے شروع کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کوہِ ہمالیہ میں واقع دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لوسے سر کی تھی ۔

8516 میٹر بلند چوٹی لوسے سر کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے دنیا کی آٹھ ہزار میٹر سے بلند14چوٹیوں میں سے چھ سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا تھا۔انہوں نے 2016 میں 8126میٹربلند نانگا پربت سر کی تھی۔

Advertisement

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ  پیما مرزا علی بیگ سات براعظموں میں سات چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ مرزا علی بیگ نے 22 مئی کو مائونٹ ایورسٹ بھی سر کی تھی۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل جولائی میں گلگت بلتستان کے ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے واجد اللہ نے 8047 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک سر کی تھی۔

واجد اللہ گزشتہ ماہ اپنی ٹیم کے ساتھ مہم جوئی پر روانہ ہوئے تھے،ان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع نگر سے ہے وہ 8ہزار میٹر چوٹی سر کرنے والے نگر کے پہلے کوہ پیماء ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹ کی چربی ختم کرنے والا ’پانی‘ متعارف؛ مگر یہ کام کیسے کرتا ہے؟
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر