
شہر قائد کے علاقے کلفٹن کی دکان سے پلاسٹک کے انڈے برآمد ہونے سے متعلق گرفتار ملزمان کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز درخشاں پولیس کے ہاتھوں جعلی انڈوں کی فروخت کے الزام میں گرفتار دو ملزمان صفیان اور رزاق کو پولیس نے عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کرتئ ہوئے کہا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ملزمان کا کا ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم صفیان اور رزاق کو 20، 20 ہزار روپے کے کی عوض ضمانت منظور کرلی۔
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق پلاسٹک سے بنے انڈوں کی فروخت کی شکایت ایک فیملی کی جانب سے موصول ہوئی جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئےخیابان سحر فیز سکس میں دکان پر چھاپہ مارا گیا تھا۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کی کاروائی کے دوران دکان سے پلاسٹک کے بنے ہوئے انڈوں کے دو کریٹ برآمد کئے جبکہ ابتدائی جانچ کے مطابق انڈے پلاسٹک میٹریل سے بنے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News