Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوئس کمپنی کی بنائی گئی گھڑی 4 ارب روپے میں فروخت

Now Reading:

سوئس کمپنی کی بنائی گئی گھڑی 4 ارب روپے میں فروخت
Watches

سوئٹرزلینڈ کی مہنگی اور دیدہ زیب گھڑیاں بنانے والی کمپنی ’پیٹک فلپ‘ کی ایک گھڑی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگئی۔
’پیٹک فلپ‘ کمپنی 1839 میں وجود میں آئی اور اس کمپنی نے ملکہ برطانیہ سمیت کئی دنیا بھر کے اہم سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت شوبز و اسپورٹس شخصیات کے لیے گھڑیاں بنائیں ہیں۔

ماضی میں اس کمپنی کی بنائی گئی گھڑیاں حیران کن قیمت پر فروخت ہوئی ہیں، یہ پہلی بارہےکہ اس کمپنی کی گھڑی ’جی 6300‘ 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔
گھڑی کو جنیوا کے ایک آکشن ہاؤس میں فلاحی کام کے لیے درکار رقم کے لیے فروخت  کیا گیا اور امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ یہ گھڑی زیادہ سے زیادہ ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے میں بکے گی۔ حیران کن طور پر گھڑی کو ریکارڈ قیمت 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 4 ارب روپے میں فروخت کیا گیا۔

یہ پہلی دفع ہے کہ دنیا بھر میں کسی بھی کمپنی کی گھڑی اتنی زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی۔

Advertisement

اس سے پہلے 2017 میں پال نیومن رولیکس کی گھڑی ایک کروڑ 77 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔

Swiss Watches

گھڑی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو بیماریوں سے متعلق فلاحی منصوبے میں استعمال کیا جائے گا—فوٹو: پیٹک فلپ

کمپنی نے اس گھڑی کو اسٹیل لیس بنایا تھا جب کہ اس کے ڈیزائن کو بھی اچھوتا قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر