دوران پرواز طیارے میں آگ لگ گئی، خوفناک منظر کی ویڈیو وائرل

فلپائن میں دوران پرواز مسافرطیارے میں آگ لگ گئی اور آگ کے شعلوں میں لپٹا طیارہ پرواز کرتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایک مسافر طیارے کے ایک انجن میں ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد آگ بھڑک اٹھی، طیارے میں کل 347 مسافر تھے۔
جہاز کے انجن میں آگ بھڑکنے کے بعد پائلٹ نے مہارت سے لاس اینجلس کے ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرکے مسافروں کی زندگی بچائی۔
لاس اینجلس ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق فلپائن ایئرلائن پی ار 113 کے بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ لگی تھی۔
طیارے کے ایک انجن میں آگ لگنے بعد مسافر خوف زدہ ہو گئے تھے۔
ایک مسافر نے اس خوفناک واقعے کی ویڈیو بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارےمیں دوران پرواز ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے انجن سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News