فرانسی خاتون کا 70فٹ بلند لہر پر سرفنگ کا کارنامہ

فرانس میں مقیم ایک خاتون نے بہادری کی اعلی مثال قائم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بہادر خاتون نے 70 فٹ بلند سمندری لہر پر سرفنگ کا کارنامہ بنا ڈر اور خوف کہ انجام دیا اور گنیز بک میں درج ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا۔
جسٹن ڈیپوٹ فرانسی خاتون نے اپنی بہادری کو ثابت کرنے کے لیے پرتگال کے ٹاؤن بظاری کا انتخاب کیا اورسمندر کی اونچی لہروں پر شاندار مظاہرہ کر کے دکھایا۔
70 فٹ بلند لہر پر سرفنگ کا جرات مندانہ کارنامہ انجام دینے کے بعد جسٹن ڈیپوٹ سب سے اونچی لہر پر سرفنگ کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں ہیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ برازیل کی خاتون سرفر مایا گبیریا نے 68 فٹ بلند سمندری لہر سے قائم کیا تھا لیکن فرانسی خاتون نے سب کا ریکارڈ توڑ دیا۔
واضح رہے پرتگال کا یہ سمندر اپنی بلند اور خطرناک لہروں کے باعث مشہور ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News