Advertisement
Advertisement
Advertisement

 دلہا ڈانس کر کے بیوی سے ہاتھ دھو بیٹھا

Now Reading:

 دلہا ڈانس کر کے بیوی سے ہاتھ دھو بیٹھا
indian bride

شادی سے انکار کی ویسے تو بہت سی وجہ سنی لیکن بھارتی ریاست اتر پردیش کی رہائش پزیر لڑکی نے ایک انوکھی وجہ کی بنیاد پر آخری وقت میں شادی سے ہی انکار کر دیا ۔

مقامی رپورٹ کے مطابق ریاست اُترپردیش کےعلاقے بریلی میں شادی کی تقریب میں رسومات جاری تھیں کہ اسی دوران دلہا نے دلہن کو ہار پہنانے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ناگن ڈانس شروع کیا اور ڈانس کرنا دلہا کو اس قدر مہنگا پڑا کے اس ناگن ڈانس نے نئے رشتہ میں جڑنے والے جوڑے کی خوشیوں کو ہی نگل لیا۔

یاد رہے دلہا کے ڈانس کرنے کے عمل کو دلہن نے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے عین موقع پر شادی سے انکار کردیا۔

دلہن کے جانب سے انکار کے فیصلہ پر دلہا نے دلہن کے منہ پر تھپڑ مار دیا جس کے بعد معاملہ بگڑتا ہی گیا اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور انہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دلہن کے بھائی کا کہنا تھا کہ تقریب میں دلہا کا رویہ نامناسب تھا، رسومات کے دوران جو کچھ بھی ہوا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں، بہن کے انکار کرنے کے بعد رشتے داروں اور برادری نے شادی نا توڑنے پردباؤ ڈالا مگر بھائیوں نے بہن کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دی۔

Advertisement

پولیس افسر وپن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمیں شادی میں حالات خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد نفری کو وہاں بھیج کر معاملات طےکیے گئے۔

واضح رہے کہ دلہا نے تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ وہ جہیز کا سامان 14 نومبر تک واپس کردے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر