Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پینگوئن کن بری عادات میں مبتلا ہوتے ہیں؟

Now Reading:

پینگوئن کن بری عادات میں مبتلا ہوتے ہیں؟
جسم فروشی

انسانوں میں جنسی زیادتی اور جسم فروشی جیسی قباحتیں پائی جاتی ہیں لیکن 110سال قبل ایک برطانوی سائنسدان نے جانوروں میں بھی جنسی زیادتی اور جسم فروشی کا انکشاف کیا تھا تاہم اس کی اس تحقیقاتی رپورٹ کو ایڈورڈین بریٹن میں شائع کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔

میل آن لائن کے مطابق جارج مورے نے 1910ءمیں پینگوئن نامی پرندوں پر تحقیق کی تھی اور حیران کن انکشاف کیا تھا کہ نر پینگوئن مادہ پینگوئن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں اور حتیٰ کہ مادہ پینگوئن جسم فروشی بھی کرتی ہیں اور نر پینگوئن کو اپنا جسم بیچنے کے عوض وہ پتھر وصول کرتی ہیں۔

اب ایک کتاب میں جارج مورے لیوک نامی اس سائنسدان کی تحقیقاتی رپورٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

جارج مورے کے یہ حیران کن انکشافات ’اے پولر افیئر بائی للوائیڈ سپینسر ڈیوس‘ میں شامل کیے گئے ہیں۔

کتاب کے اقتباسات کے مطابق جارج مورے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انہوں نے خود پینگوئن نامی پرندوں میں مادہ پرندوں کو زیادتی اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنتے دیکھا۔

Advertisement

جسم فروشی کے بدلے جو پتھر لیے جاتے انہیں مادہ پینگوئن اپنا گھروندا بنانے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ جسم فروشی کرنے والی مادہ پینگوئن کا ’شوہر‘ نر پینگوئن اس پر رضامند ہوتا تھا اور خود اپنی ’بیوی‘ مادہ پینگوئن کو دوسرے نر پینگوئن کے حوالے کرتا اور اس سے پتھر وصول کرتا تھا۔

Advertisement

بسا اوقات اس جنسی تعلق کے بعد مادہ پینگوئن اس نر پینگوئن کے ساتھ ہی بھاگ جایا کرتیں جو ان کے خریدار بن کر آتے تھے۔ جارج مورے نے اس سے بھی بڑے انکشافات یہ کیے کہ پینگوئن میں ہم جنس پرستی بھی ہوتی ہے اور مردہ مادہ پینگوئنز کے ساتھ بھی بسااوقات جنسی زیادتی بھی کرجاتے ہیں۔

کتاب کے مصنف للوائیڈ سپینسر ڈیوس نے بھی پینگوئنز پر تحقیق کی ہے اور بتایا ہے کہ جارج مورے کے انکشافات بالکل درست ہیں اور اس نے خود بھی پینگوئن میں یہ عادات دیکھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر