ایک منٹ میں پانچ پیزا بنانے والی حیرت انگیز مشین

ایک منٹ میں پانچ پیزا بنانے والی حیرت انگیز مشین تیار ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی ’پکنک‘ نے سب کی مشکل کر دی آسان کیونکہ اب اس کمپنی نے تیار کر لی ایسی مشین جو صرف ایک گھنٹے کے اندر 12 انچ کے 300 فرمائشی پیزا تیار کرسکتی ہے۔
پیزا روبوٹ اگلے سال لاس ویگاس میں برقی مصنوعات کی ایک نمائش میں پیش کیا جائے گا جسے پکنک کمپنی نے تیار کیا ہے۔
اس پیزا مشین کوصرف اس لیے تیار کیا گیا ہے کہ تاکہ جن لوگوں کو زیادہ تعداد اور کم وقت میں زیادہ پیزا کی ضرورت ہو وہ اس مشین کے استعمال سے اپنی ضرورت کو با آسانی پورا کر سکے۔
یاد رہے پکنک کمنپی کی پیزا مشین کی آزمائش اس سال اکتوبر میں کی جاچکی ہے۔
اس مشین کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ کم وقت میں پیزا بنانے کے اساتھ ساتھ جگہ بلکل نہیں گھیرتی ہے یعنی بہت کم جگہ میں اس کو رکھ سکتے ہیں۔
پیزا مشین کا پورا سسٹم کسی فریج کی طرح اپنے بل پر کھڑا ہوجاتا ہے اور اسے خاص طور پر نصب کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔
واضح رہے کہ یہ روبوٹ پیزا کے علاوہ موٹی روٹی، شوارما روٹی، بن اور جیلی بھری پائی بھی تیار کرسکتا ہےلیکن اس کے لیے روبوٹ کو خاص ہدایت دینا ہوں گی اور اس کے سسٹم میں ضروری لوازمات انڈیلنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News