Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور شہر، سب سے زیادہ محفوظ

Now Reading:

لاہور شہر، سب سے زیادہ محفوظ
ناکہ بندی

ایک غیر ملکی سروے کی رپورٹ میں یہ بات واضح کردی ہے کہ پاکستان کا شہر لاہور دنیا میں سب سے زیادہ محفوظ شہر ہے۔

بین الاقوامی کرائم انڈیکس سروے نمبیو نے جنوری 2020 کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کا شہر لاہور کی دنیا کے محفوظ شہروں کی فہرست میں 56 درجے ترقی ہوگئی ہے۔

سروے کے مطابق محفوظ شہروں کی حالیہ درجہ بندی میں لاہور پیرس، نیو یارک، برلن، شکاگو، روم اور ڈربن سے بھی سبقت لے گیا ہے۔

لاہور یونی ورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا نام تبدیل کردیا گیا

ورلڈ کرائم انڈیکس نمیبو کی حالیہ رینکنگ میں لاہور کا دنیا کے 374 شہریوں میں230 واں نمبر ہے اور سروے میں کسی بھی شہر کی درجہ بندی بڑھنے کا مطلب اس شہر میں جرائم کی شرح میں کمی ہے، 2019 کے آغاز میں لاہور کرائم انڈیکس سروے کے مطابق 174ویں جب کہ گزشتہ سال کے وسط میں 202 ویں نمبر پر تھا ۔

Advertisement

نمیبو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے، کیپیٹل سٹی پولیس لاہور کی طرف سے مناسب وسائل اور فنڈز کی کمی کے باوجود نسبتاً بہتر کرائم فائٹنگ حکمت عملی اپنائی گئی، شہر میں نسلی تعصب کی وجہ سے ہونے والے جرائم میں بھی واضح کمی ہوئی اور شہر میں رنگ و نسل، مذہب یا عقیدے کی وجہ سے شہریوں پر حملہ آور ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

ایک کروڑ کے لگ بھگ افراد کے عظیم شہر کی حیثیت سے پھلنے پھولنے کے برعکس لاہور چند ایسے کرداروں کو دکھاتا ہے جنھیں پنجاب کے دیگر قصبوں میں بھی تلاش کیا جاسکتا ہے، یعنی نسلی طور پر ایک جیسی خصلت، سماجی طور پر قدامت پسند اور وقت گزرنے کے ساتھ استحقاق کے احساس کے پیچھے پناہ لیے ہوئے۔

ایک اور چیز جو اس جدت میں واضح طور پر ابھرتی ہے وہ یہ ہے کہ شہری اشرافیہ اور ان کی بلند رتبے کی تلاش میں سرگرداں موبائل لاٹ مکمل طور پر کنزیومر ازم اور زیبائشی سرمایہ کاری میں ضم ہوچکی ہے اور اس پراسیس کے دوران کسی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر