Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں منفرد ریسٹورنٹ، جسے روبوٹس چلاتے ہیں

Now Reading:

چین میں منفرد ریسٹورنٹ، جسے روبوٹس چلاتے ہیں
چین

چین میں منفرد ریسٹورنٹ جسے روبوٹس چلاتے ہیں۔

تفصیالت کے مطابق چین میں منفرد ریسٹورنٹ جسے انسان نہیں بلکہ روبوٹس چلاتے ہیں۔

چین کے شہر گوانگزو میں ایک ایسا منفرد ریسٹورنٹ کھل گیا ہے جس کی پورے ملک میں مثال نہیں ملتی ہے۔

چین کے شہر گوانگزو میں کھلنے والا یہ ریسٹورنٹ روبوٹس چلاتے ہیں یہاں تک کہ تمام کھانے اور مشروبات بھی روبوٹک مشینیں ہی تیار کرتی ہیں۔

اس ریسٹورنٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ گاہگوں کو کھانے کی فراہمی کے لیے 46 قسم کے مختلف روبوٹس موجود ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ  کھانوں کا معیار برقرار رکھنے کیلئے فوڈ ٹیسٹنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

واضح رہے اس ریسٹورنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ شہری آئیں، آرڈر دیں اور روبوٹس کے بنائے ہوئے کھانوں سے لطف اندوز ہوں۔

اس سے قبل جاپان کے ایک اسکول نے طالب علموں کو اجازت دے دی تھی کہ وہ بیماری کی صورت میں اپنی جگہ روبورٹ کو اسکول بھیج کر حاضری لگا سکتے ہیں۔

 ٹوکیو کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ضلع کساما کے’ٹوموبے ہیگاسی‘اسکول نے اعلان کیا تھا کہ طالب علم بیماری کی صورت میں چھٹی کر کے اپنی جگہ روبوٹ بھیج کر حاضری لگا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق روبوٹ کا ماڈل ’اوری ہمی‘ کو ہی کلاس میں حاضری کی اجازت دی گئی تھی، چھٹی کرنے والا طالب علم روبوٹ کا ڈیٹا کھول دے گا اور پھر وہ ہونے والی کلاس سمیت دیگر سرگرمیوں کو ریکارڈ کرے گا۔

Advertisement

اس روبو ٹ کی قابل ذکر با ت یہ بھی ہے کہ اس میں ایسا سسٹم بھی نصب ہے کہ طالب علم گھر بیٹھ کر اُس کی مدد سے کلاس میں ہونے والی تمام سرگرمیوں کو براہ راست دیکھ سکے گا اور اسے ٹیبلیٹ یا اسمارٹ فون سے کنٹرول کرسکے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر کے مہینے میں موسم کی تبدیلی کے باعث بہت سارے طالب علموں نے ایک ساتھ چھٹی کرلی تھی جس کی وجہ سے تعلیم کا حرج ہوا تھا اور یہ رو بو ٹ بھی اسی سلسلے میں متعارف کر وایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر