Advertisement

مگرمچھ کے گلے سے ٹائر نکالیں اور انعام جیتیں

مگرمچھ کے گلے سے ٹائر نکالیں اور انعام جیتیں

 انڈونیشیا میں حکام نے مگرمچھ کے گلے میں پھنسے موٹر سائیکل  کے   ٹائر کو نکالنے پر انعام کی پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے  مطابق حکام نے واضح کیا ہے کہ جو بھی اس خطرناک کام کو انجام دے گا اس ’بہادر شکاری‘ کو رقم سے نوازا جائے گا ۔ لیکن  مگرمچھ کو نقصان پہنچائے بغیر اس کے گلے میں پھنسا ٹائر نکالنا  ہو گا۔

جنگلی حیات کے تحفظ کے مقامی ادارے کئی سالوں سے 13 فٹ کے مگرمچھ کو اس مشکل سے نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں مگر یہ تمام تر کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔

 مگرمچھ کو گلے میں ٹائر پھنسنے کی وجہ سے سانس لینے میں کس قدر دشواری کا سامنا ہے اور یہ اس کی زندگی کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔

انڈونیشیا کے صوبے وسطی سلاویسی کے گورنر نے جنگلی حیات کے تحفظ کے مقامی ادارے کو فوری طور پر اس مشکل کا حل نکالنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

ادارے کے چیف نے تنبیہ کی ہے کہ یہ اعلان غیر پیشہ ور افراد کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ صرف ان کے لیے ہے جو جنگلی حیات کے تحفظ کے بارے میں معلومات رکھتے ہوں۔

انڈونیشیا کے اس صوبے میں قدرتی وسائل کے تحفظ کے ادارے کے سربراہ ہاسمونی ہاسمر نے بتایا ہے کہ ’ہماری عام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ مگرمچھ کے قریب نہ جائیں۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل
گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version