Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹانگوں سے محروم شخص کی کامیاب اسکائی ڈائیونگ

Now Reading:

ٹانگوں سے محروم شخص کی کامیاب اسکائی ڈائیونگ
اسکائی ڈائیونگ

ٹانگوں سے محروم شخص نے اسکائی ڈائیونگ کاخواب پورا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  امریکا میں دونوں ٹانگوں سے محروم، 90 سالہ شخص نے اسکائی ڈائیونگ کاخواب پورا کر لیا۔

اسٹین رورر اپنی عمر کے 90 سال پورے ہونے پر انہوں نے 13 ہزار فٹ کی بلندی سے جست بھری اور کامیابی سے زمین پر اترے۔

اسٹین رورر ایک عرصے تک ریاضی اور طبعیات پڑھاتے رہے اور اب ریٹائرڈ زندگی گزار رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ کہ اسٹین رورر کی صاحب زادی نے اپنے والد سے کہا کہ وہ بھی ہمت کریں اور ان کے ساتھ ہوائی جہاز سے اسکائی ڈائیونگ کریں۔

Advertisement

بیٹی کی بات پر والد نے فوراً ہاں کہہ دیا، بیٹی نے بتایا کہ انہوں نے والد سے یہ سب مزاق میں کہا تھا لیکن ان کے والد نے اس بات کو پورا کردیکھایا۔

اسٹین روررکے بارے میں بیٹی نے بتایا کہ ان کے والد ٹینس کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

اسٹین کی ٹنگوں کی محرومی کی وجہ بیٹی نے بتائی کے 80 کی دہائی میں خون کے لوتھڑوں کی وجہ سے دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئے تھے۔

ان کی بیٹی کے مطابق اس عمر میں بھی ان کے والد کا حوصلہ بہت بلند ہے اور ان کا عزم کئی لوگوں کے لیے جذبہ ابھارنے کی اہم وجہ بھی ہے۔

اس سے قبل وہ موٹرسائیکل کے بہترین ڈرائیور رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  اسٹین وہیل چیئر پر ٹینس کھیل کر نوجوانوں کو بھی شکست دیتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اسٹین کے لیے خصوصی طور پرایک کشتی ڈیزائن کی گئی ہے جسے وہ مہارت سے استعمال کرتے ہیں، اسٹین چھوٹی کشتی کے ذریعے کشتی رانی کے بھی ماہر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر