Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا سب سے بڑا فن پارہ ری سائیکل شدہ بوتل کے 200000 ڈھکنوں سے تیار

Now Reading:

امریکا کا سب سے بڑا فن پارہ ری سائیکل شدہ بوتل کے 200000 ڈھکنوں سے تیار
فن پارہ

فن کارنے ایک ایسے فن کا مظاہرہ کیا جسے دیکھ کرسب حیران ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا  میں ری سائیکل شدہ بوتل کے 200000 ڈھکنوں سے ماحولیاتی شعور اجاگرکیا گیا ہے۔

 فن پارہ

یہ خوبصورت فن پارہ رنگ برنگے ڈھکنوں کو پلاسٹر سے چپکا کربنایا گیا ہے جس دیوار پر بنایا گیا ہے اُس کی مجموعی لمبائی 45 میٹر ہے ۔

Advertisement

یاد رہے اس فن کی تیاری میں مجموعی طور پر ڈھائی ماہ کا عرصہ صرف ہوا ہے۔

بوتلوں کے ڈھکنوں کو خاص رنگ دیئے گئے اور اسے احتیاط سے جوڑا گیا تاکہ وہ دور سے کسی صورت یا ماحولیاتی تصور کو واضح کرسکیں۔

 فن پارہ

جس دیوار پر میورل بنایا گیا ہے وہ ایسکالونا کے قریب واقع ہے جو شہر کاراکاس میں موجود ہے۔

یہاں سے گزرنے والا ہر شخص تصویر دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے اور نوجوان آسکرکی کاوشوں کو سراہتا ہے۔

اس میورل میں ماحول، جنگلی حیات اور آب و ہوا میں تبدیلی کو دکھایا گیا ہے۔

Advertisement

یہ فن پارہ مستقبل کی تعمیرات کی تحریک کے تحت بنایا گیا ہے جس کے تحت پورے وینزویلا میں خوبصورت شاہکار بنائے جارہے ہیں۔

سب سے پہلے پوری دیوار پر سفید رنگ کیا گیا س کے بعد پلاسٹر کو لیپا گیا اور اس پر احتیاط سے ڈھکنے چپکائے گئے ۔

آخر میں پورے میورل کو حتمی طور پر خوبصورت اور ہموار بنایا گیا۔

اس کے علاوہ سورج مکھی کے پھول، سبز پہاڑیاں اور دیگر چھوٹے بڑے ماحولیاتی عناصر دکھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا میورل ہے جو عوام میں ماحول کا شعور اجاگر کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا ہے اور اس ہی وجہ سے 23 سالہ آسکر اولیواریز کے اس کام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر