
پرواز کے دوران مسافروں سے بھرے طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے پر طیارے کے عملے نے مسافر کو پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پرواز کے دوران مسافروں سے بھرے طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسافر طیارے کا دروازہ کھولنےکی کوشش کر رہا ہے اورا س ہی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
Breaking: on @AmericanAir flight #2300, a passenger tried to open the door on the flight from ORD to DFW. The flight was diverted to St. Louis. #SuperTuesday pic.twitter.com/jthJSoVuIY
Advertisement— KingFazir (@KingFazir) March 4, 2020
مقامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایئرلائن کا طیارہ امریکی ریاست شکاگو سے ڈیلاز جارہا تھا کہ اچانک ایک احمق مسافر نے جہاز کا ایمرجنسی دورازہ کھولنے کی کوشش کی جس پر عملے نے اسے فوراً پکڑ لیا۔
مسافر کی اس حرکت پر طیارے میں افرا تفری مچ گئی تھی۔
خیال رہے کہ گرفتار مسافر نے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر یہ احمقامہ حرکت کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا، تاہم مذکورہ مسافر کی شناخت تاحال سامنے نہیں لائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News