
دنیا کا سب سے بڑا انڈور واٹر پارک بنا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کھلی فضا واٹر پارک بنائے جاتے ہیں لیکن یہ انڈور واٹر پارک ہے جسے اینی میشن فلمیں بنانے والی کمپنی ’ڈریم ورکس‘ نے تیار کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس واٹر پارک میں رائیڈز، پھسلیاں اور دیگر تفریحی تعمیرات مشہور کرداروں کنگ فو پانڈا اور شریک سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہیں۔
اس واٹر پارک میں بچے اور بڑے ان فلموں کے کرداروں کو بھی جیتا جاگتا ہوا دیکھ سکیں گے۔
ڈریم ورکس کے مطابق یہ شمالی امریکا کا سب سے بڑا واٹر پارک ہے جسے ہر ممکن حد تک حقیقی بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈریم ورکس واٹر پارک کی تعمیر میں ایک اور ادارہ امریکن ڈریم بھی ہے۔
یہ پورا پارک ہی شیشے سے بنی بہت بڑی عمارت کے اندر قائم کیا گیا ہے۔
اس واٹر پارک میں 40 سے زائد واٹر سلائیڈز اور رائیڈز تعمیر کی گئی ہیں۔
یہاں تک کہا س واتر پارک میں مڈغاسکر کا پورا بارانی جنگل یہاں تعمیر کیا گیا ہے اور شریک فلم کی مشہور دلدل بھی بنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کا سب سے بڑا انڈور واٹر پارک اس ہفتے کھولا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News