Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے ٹی ایم سے پیسے کی جگہ چاول نکلنے لگے

Now Reading:

اے ٹی ایم سے پیسے کی جگہ چاول نکلنے لگے
اے ٹی ایم

ایک مشین جو مفت چاول نکالتی ہے  ،جی ہاں  ویتنام میں اے ٹی ایم مشینوں سے اب پیسوں کی جگہ چاول نکلنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق  لاک ڈاؤن کے سبب عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ “چاولوں  کے اے ٹی ایم” ویتنام کے ارد گرد قائم کیے گئے ہیں ۔

اچانک آمدنی بند ہوجانے والے لوگوں کے لیے ، تاجروں اور عطیہ دہندگان نے ویتنام کے کئی شہروں میں ایسی مشینیں لگائی ہیں جو مفت چاول مہیا کرتی ہیں۔

ویتنام میں کورونا وائرس  سے 265 افراد متاثر ہیں اور خوش قسمتی سے اب تک وہاں اس  مہلک وائرس کے سبب کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

لیکن پھر بھی  مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، حکومت نے سماجی دوری نافذ کردی ہے   جس کے باعث بہت سے چھوٹے کاروبار بند ہوگئے ہیں اور ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 1،26،830 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 20لاکھ سے تجاوز کرگئی  ہیں۔

دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4لاکھ 85 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر