Advertisement
Advertisement
Advertisement

99 سالہ ٹام مور کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

Now Reading:

99 سالہ ٹام مور کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل
99 سالہ

کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے ممالک پریشان ہے اور ان تمام پریشانی کو دیکھ کر 99 سالہ فوجی کپتان نے ایسا کام کیا کے سب کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں 99 سالہ فوجی کپتان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔

گزشتہ دنوں قبل 99 سالہ ٹام مور نے طبی عملے کے لیے دو کروڑ برطانوی پاؤنڈ کی رقم جمع کی تھی جس کی وجہ سے ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس نے بری طرح سے پنجھے گاڑھ لیے ہیں.

99 سالہ فوجی کپتان نے منفرد انداز سے پیرانہ سالی کے باوجود 25 میٹر کے 100 چکر مکمل کئے اور رقم جما کی۔

Advertisement

ٹام مور نے گارڈن کے 100 چکر لگا کر نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے 28 ملین پاونڈز جمع کیے تھے۔

فوجی کپتان کی ہمت دیکھ کر لوگوں نے ان کی ہمت سراہائی اور بہت رقم دی جو پاکستانی پیسوں کے حساب سے تین ارب سے زائد بنتی ہے۔

کیپٹن مور نے اپنی 100ویں سالگرہ پر اپنے گارڈن میں 100 چکر لگا کر طبی عملے کے لیے یہ رقم جمع کرکے اس طرح فنڈز جمع کرنے کا چالیس برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

خیال رہے رقم جما کرنےکے بعد تمام تر رقم انہوں نے ایسے لوگوں کی مدد اور حفاظتی سامان کے لیے خرچ کی جو پہلے محاذ پر کورونا وائرس سے نبرد آزما ہیں ان میں ڈاکٹر، نرسیں اور ہسپتال کا دیگر عملہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ فوجی کپتان کی ہمت کو شاہی خاندان، سیاستدانوں اور عوامی شخصیات نے بھی سراہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر