عالمی وبا کورونا وائرس کی پیش نظر پوری دنیا کے سانسدان اس تحقیق میں مگن ہیں کہ آخر اس جانلیوا وارس کی ویکسین بنانے میں تیار ہوجائے تاکہ لوگوں اس مرض سے بچایا جاسکے۔
عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اس کی ویکسین تیار ہونے میں ایک سال کا عرصہ درکار ہے۔
ماضی کی مثالوں کو دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک یا ڈیڑھ سال سے پہلے ویکسین کی تیاری ممکن نہیں بلکہ زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔
اس وقت سب سے تیزی سے جس ویکسین کی منظوری دی گئی وہ ویکسین ہے، جس کے وائرل نمونے اکٹھے کرنے سے لے کر 1967 میں استعمال کرنے کے لائسنس تک 4 سال کا عرصہ لگا۔
ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز 3 مراحل میں مکمل ہوتے ہیں، کووڈ 19 کی ویکسینز کا پہلا مرحلہ اس سال خزاں، اگلے سال موسم بہار یا اس کے بعد تک مکمل نہیں ہوگا، کیونکہ اس کے حفاظتی اثرات کے لیے وقت دیا جائے گا۔
دوسری طرف ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ دوا کی تیاری میں اربوں ڈالر اور کئی سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی موجود دوائیوں کا جائزہ لے گی۔ موجود دوائیوں کا کورونا پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے بلایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو کورونا ویکسین اور اس سے متعلق دیگر امور پر ریسرچ کرے گی اور عالمی سطح پر ریسرچ اداروں کی معاونت بھی حاصل کرے گی۔
اس سے قبل ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے کروسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد کتنی ہوگئی؟
ایک طرف امریکا میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اورہلاکتوں کےبعدامریکی ماہرین اس سےنجات کے لئےتک ودوکررہےہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق امریکی ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری پرکام کررہی ہے۔
امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن ستمبرسےاپنی تیارکردہ ویکسین کی انسانی آزمائش رواں سال ستمبرمیں کرےگی ۔
اس کےبعداگلےسال کےشروع تک اس کی پہلی کھیپ ایمرجنسی میں استعمال کےلیےفراہم کردی جائے گی۔
ہر ملک اور ہر ادارہ اس وائرس کی مکل اور طاقتور ویکسین بنانے کی تیاری میں ہے لیکن ویکسین تیار کر کے اسے استعمال کر کے اس کے اثرات اور اس ویکسین کے کام کرنے کا طریقی انداز دیھنے میں ضروری ہے کہ ایک سال کا عرصہ لیا جائے تاکہ دنیا کو ایک اور بڑے خطرے سے اور مرتب ہونے والے اثرات سے پاک رکھا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
