76 سال بعد دنیا ایک ہی ماہ میں دو بار مکمل چاند یعنی’ فل مون ‘ کا نظارہ کرے گی۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 31 اکتوبر کی رات دنیا بھر میں مکمل چاند دیکھا جاسکے گا ۔اس سے قبل یہ نظارہ سن 1944 میں دیکھا گیا تھا۔
ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ ہر ماہ میں ایک مکمل جبکہ سال میں کل بارہ مکمل چاند آسمان پر نمودار ہوتے ہیں لیکن رواں سال ماہ اکتوبر میں نمودار ہونے والا یہ یہ دوسرا فل مون ہے ۔
ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ ایک ہی ماہ میں دوسرا مکمل چاند ہو تو اسے بلو مون کہا جاتا ہے۔
ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اضافی چاند چڑھنے کی وجہ سے اس سال تیرہ فل مون دیکھے جاسکیں گے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسا نظارہ سال 2039 میں دوبارہ دیکھا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
