
بیلجیم میں کروڑوں روپے کے قیمتی کبوتر نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔
بیلجیئم میں فضائی مقابلوں کے لیے تیزرفتار کبوتروں کے ماہر ہوک وان ڈی واؤور نے اس کبوتر کو پروان چڑھایا ہے۔
اس کی قیمت اس وقت پندرہ لاکھ ڈالر یعنی بائیس کروڑ روپے ہے اور اس کی حفاظت پر گارڈ بھی مامور ہیں۔
یہ پرواز کے مقابلوں کے لیے سب سے تیزرفتار کبوتر ہے اور اپنے مالک کےلیے لاکھوں روپے کما کر دیتا ہے۔ اسے کِم کا نام دیا گیا ہے اور اب تک یہ دنیا کا سب سے قیمتی کبوتر بھی ہے۔
اب انہوں نے اپنے تمام قیمتی کبوتروں کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں کِم نامی دنیا کا مہنگا ترین کبوتر بھی شامل ہے جو بہت سی فضائی پروازیں جیت چکا ہے اور قومی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل لے چکا ہے۔
گزشتہ ہفتے جب اس کبوتر کی بولی لگائی گئی تو صرف ڈیڑھ گھنٹے میں ہی کِم کی بولی لگی اور اب تک 13 لاکھ ڈالر قیمت لگائی جاچکی ہے تاہم بولی اب بھی جاری ہے اور 15 نومبر کو بولی حتمی طور پر ختم کردی جائے گی جبکہ توقع ہے کہ یہ 15 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News