
چین کی جانب سے انسانوں کی مریخ پر پہلی فلائٹ لے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی کے سربراہ نے کہا ہے کہ مریخ سے متعلق آئندہ چینی منصوبہ تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔
اس مرحلے کے تحت روبوٹ اور خودکار آلات مریخ پر بھیجے جائیں گے جو وہاں کی مٹی اور آب و ہوا کا جائزہ لے کر ایسے مقامات تلاش کریں گے جہاں خصوصی انتظامات کرکے انسانی رہائش کو ممکن بنایا جاسکے گا۔
دوسرے مرحلے میں مریخ کےلئے انسان بردار پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ مریخ پر عارضی انسانی رہائش کی تمام تیاریاں 2030 تک مکمل ہوجائیں گی۔
خیال رہے کہ خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ’’ناسا‘‘ کی جانب سے مریخ کےلئے انسان بردار پرواز ’’2030 کے عشرے میں کسی بھی وقت‘‘ ممکن ہے، تاہم کوئی نہیں جانتا کہ یہ تاریخ کب مزید آگے بڑھا دی جائے۔
اس کے برعکس، چین کا اب تک کا ریکارڈ یہی رہا ہے کہ وہ اپنے منصوبوں کا اعلان صرف اسی وقت کرتا ہے جب ان کی تیاریاں مناسب حد تک مکمل ہوچکی ہوں۔
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News