آج کی شب چاند اور سیارہ مشتری آمنے سامنے ہونگے۔
رپورٹس کے مطابق جدہ میں فلکیاتی علوم کے شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ پیر کی شب میں چاند اور مشتری ایک دوسرے کے نزدیک ہوں گے۔
ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سیارہ مشتری اور چاند کے درمیان فاصلہ 4.6 ڈگری کا ہوگا جبکہ یہ دلکش اور حسین منظر صبح تک برقرار رہے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں سیارے ایک دوسرے سے اتنے قریب ہوں گے کہ ایک دوسرے سے متصل نظر آئیں گے جب کہ دونوں کے درمیان کافی فاصلہ ہوگا۔
سیارہ مشتری اور چاند کی قربت کا یہ منظر کسی دوربین کے بنا دیکھا جاسکے گا۔
خیال رہے کہ 2021 کے دوران چاند اور مشتری کے درمیان قربت کے یہ مناظر گیارہ مرتبہ دیکھنے کو ملیں گے۔
[amazonad category=”Electronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
