
حالیہ طور پر ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ موبائل کس ہاتھ میں پکڑا ہے، شخصیت کے حوالے سے بتاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ہر انسان کی شخصیت ہر ایک سے مختلف ہوتی ہے اور ہر ایک کا انداز الگ ہونے کی وجہ سے اس کے کام کرنے صلاحیت بھی اثر انداز ہوتی ہے۔
تحقیق کے پیش نظر ہم آپ کو موبائل فون کے استعمال کرنے کے طریقے کے حوالے سے شخصیت پر اثرات کے بتائیں گے۔
[amazonad category=”Mobile”]
1۔ اگر آپ موبائل فون ایک ہی ہاتھ میں تھامتے ہیں، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بہت ہی پر اعتماد شخصیت کے مالک ہیں اور آپ وہ انسان ہیں جو کہ کسی بھی قسم کا رسک لینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
2۔ اگر آپ نے ایک ہاتھ سے فون تھام رکھا ہے اور دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے سے فون کو استعمال کر رہے ہیں تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو بہت ذمہ دار ، اسمارٹ ،اور حساس ہوتے ہیں آپ کوئی بھی کام کرنے سے قبل اس کے بارے میں بہت بار سوچتے ہیں۔
3۔ آپ اپنے دونوں ہاتھوں میں فون تھام کر استعمال کرتے ہیں تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ بہت ایکٹو انسان ہیں کسی بھی کام کو کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور فوری فیصلے کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔
4۔ اگر ایک ہاتھ سے فون کو تھام کر شہادت کی انگلی سے ٹیکسٹنگ اور اسکرولنگ کرنے والے درحقیقت تخلیقی مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News